PSL 2022:Islamabad and Peshawar will face each other in the first eliminator today


Islamabad and Peshawar will face each other in the first eliminator today

Islamabad and Peshawar will face each other in the first eliminator today
Islamabad and Peshawar will face each other in the first eliminator today


ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے پہلے ایلیمنیٹر میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی بھی شرکت کا امکان ہے، وہ گروئن انجری کے سبب ٹیم سے باہر تھے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے فاسٹ بولر حسن علی کی ایم آر آئی رپورٹ بھی کلیئر آئی ہے، ان کا اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کا میچ سے قبل فٹنس ٹیسٹ ہو گا۔


آج کے میچ کی فاتح ٹیم کل (25 فروری کو) لاہور قلندرز سے مقابلہ کرے گی۔

پی ایس ایل کے رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں(اسلام آباد اور پشاور) 2 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں اور جیت ایک ایک بار دونوں کے حصے میں آئی ہے جبکہ مجموعی طور پر آخری پانچ مقابلوں میں پشاور کو تین دو کی برتری حاصل ہے۔

Post a Comment

0 Comments