Advertisement

Congratulations to Murad Ali Shah, Hafiz Naeem-ur-Rehman

Congratulations to Murad Ali Shah, Hafiz Naeem-ur-Rehman



امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اکثریت مبارک ہو، آئین کے خلاف کیسے اس اکثریت کے فیصلے کو قبول کرلیں۔


جماعت اسلامی کے تحت سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا چھ روز سے جاری ہے جہاں پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو بلدیہ کراچی کے اسپتالوں پر قبضہ کرچکے ہیں، ہم سمندر کے کنارے رہتے ہیں لیکن پیاسے رہتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کیا آپ نے کے ڈی اے کو کے ایم سی میں شامل کیاَ؟ آپ نے ملیر ڈوپلمنٹ اتھارٹی سمیت مزید ادارے بنادیئے؟ چند اسکول رہ گئے تھے ان کو بھی اپنے ماتحت لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی ہمیشہ سے اتحادی رہی ہے، زبانی جمع خرچی کے علاوہ ایم کیو ایم نے کچھ نہیں کیا ہے، ایم کیو ایم نے اس بل کے خلاف سوائے مظاہروں کے کچھ نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کل رات موسم کی شدت اور بارش کے باوجود دھرنے کے حوصلے بلند تھے، سب کو خراج تحسین جنہوں نے موسم کی سختی کو برداشت کیا، چھ دن ہوگئے سندھ حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، سندھ حکومت اب پریشان بھی ہیں کہ کیا کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی فرینڈلی اپوزیشن کی طرح جماعت اسلامی سے ڈیل نہیں کرسکتے، جب مئیر کے پاس مالیاتی اختیار ہی نہیں ہوگا تو وہ کیا کام کرے گا، اس ایشو پر تمام جماعتوں کے ورکرز نے سپورٹ کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعید غنی غلط بیانی نہ کریں بلکہ میڈیا کا سامنا کریں اور ثابت کریں کتنا اختیار دیا ہے، کے ڈی اے کو سٹی گورنمنٹ کے ماتحت کردیا گیا آپ نے اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کے نام پر سب کھانچے چلائے جارہے ہیں، آپ تو سندھ پر قابض ہیں، سندھ کی عوام کا استحصال کرتے ہیں، پیپلزپارٹی سندھی مہاجر تفریق پیدا کررہی ہے۔

Urdu To English


Ameer of Jamaat-e-Islami Karachi Hafiz Naeem-ur-Rehman has said that the majority should be congratulated by Sindh Chief Minister Murad Ali Shah.



The sit-in outside the Sindh Assembly has been going on for six days under the auspices of Jamaat-e-Islami. Are

Hafiz Naeem-ur-Rehman said that did you include KDA in KMC? Have you created more institutions, including the Malir Development Authority? A few schools were left, they have also taken over.

He said that MQM has always been an ally of PPP, MQM has not done anything except verbal deposit, MQM has done nothing but protest against this bill.

He further said that last night despite the severe weather and rain, the morale of the sit-in was high. Tribute to all who endured the harsh weather. Now they are worried about what to do.

Ameer of Jamaat-e-Islami Karachi said that the Chief Minister could not deal with Jamaat-e-Islami like a friendly opposition.

Hafiz Naeem-ur-Rehman also said that Saeed Ghani should not misrepresent but should confront the media and prove how much power he has been given.


He said that all schemes are being run in the name of development authorities, you are occupying Sindh, you are exploiting the people of Sindh, PPP is creating segregation of Sindhi refugees.

Post a Comment

0 Comments