PSL 2022 : Haider Ali joins Peshawar Zalmi's squad


PSL 2022 : Haider Ali joins Peshawar Zalmi's squad


PSL 2022 : Haider Ali joins Peshawar Zalmi's squad


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کھلاڑی حیدر علی نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حیدر علی نے پشاور زلمی کا اسکواڈ جوائن کرلیا ہے، انہوں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا۔

خیال رہے کہ حیدر علی چند روز قبل کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔

ادھر کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم اور غیر ملکی کھلاڑی جارڈن تھامپسن کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔


کورونا کی لہر کے دوران پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ اس میلے میں ملک بھر کے اسٹارز کے ساتھ کئی بڑے غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ کے اس طوفان میں چوکے چھکے کی برسات، جیت اور ہار کے لمحات ، شائقین کر کٹ کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیون میں پہلا ٹاکرا آج بابر اعظم کی کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن محمد رضوان کی ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔


Post a Comment

0 Comments