اوپو نے اپنا ایک کم قیمت اسمارٹ فون اے 16 متعارف کرادیا ہے۔
چینی کمپنی کے اس نئے فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔
اوپو اے 16 میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 35 پراسیسر موجود ہے، جس میں 8 کورٹیکس اے 53 کمپیوٹنگ کورز موجود ہے جبکہ کلاک اسپیڈ 2.3 گیگاہرٹز تک ہے۔
فون کا ڈسپلے 6.5 انچ کا ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن موجود ہے تاہم پینل کا ریفریش ریٹ 60 ہرٹز کا ہے۔
فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔
0 Comments